|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2015

کوئٹہ :  سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبرحسین درانی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بس میں بم دھماکہ خودکش نہیں بلکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد بس کے پچھلے حصہ میں رکھا گیا تھا دھماکہ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دھماکہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں دھماکے میں ملوث افراد ملک اور عوام کے دشمن ہیں اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دھماکہ خیز مواد بس تک کیسے پہنچا انہوں نے کہاکہ دھماکہ میں اب تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 23 سے زائد زخمی ہوگئے ۔