|

وقتِ اشاعت :   July 20 – 2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں، انہیں جیل میں ہونا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج لاہور میں سندھ ہاؤس اسلام آباد کی ہارس ٹریڈنگ کے منظر دوبارہ دیکھے جارہے ہیں، ارکان اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس سب سے پیچھے اصل کردار آصف زرداری ہیں جو اپنی کرپشن پر این آر او لیتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔ انہیں جیل بھیجا جانا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی اخلاقی قدروں پر بھی حملہ ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہوتا اور وفاداریاں بدلنے والوں پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہوتی تو اس سے خرید و فروخت کی روک تھام ہوسکتی تھی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کیا امریکی سازش کے سوہلت کاروں کو احساس نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے؟