|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2015

کوئٹہ: مسلم لیگ ق بلوچستان کے جنرل سیکریٹری اوررکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم نوشیروانی نے مسلم لیگ ق چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ عبدالکریم نوشیروانی نے پارٹی سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ استعفیٰ پارٹی کی مرکزی قیادت سے اختلافات کے باعث دیا ۔ پارٹی قیادت نے ق لیگ کو ڈرائنگ روم اور گجرات تک محدود کردیا ہے۔ چوہدری برادران بلوچستان کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے جس کی وجہ سے کارکن مایوسی کا شکار ہو چکے تھے ۔ کریم نوشیروانی نے کہا کہ وہ رفقاء سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔