لاہور: وفاقی وزیر تر قی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فوجی اور سیاسی قیادت آج بھی ایک پیج پر ہیں ملک میں جمہو ریت کے تسلسل سے ہی ادارے مضبوط ہوں گے ‘ملک میں دہشت گردی اور کرپشن میں کمی اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے ‘پاک چین اقتصادی راہدری کا مغر بی حصہ 2016میں مکمل ہو جا ئیگا اور اب تک مذکورہ منصوبے کی تکمیل کے دوران14اہلکارشہید ہوچکے ہیں ‘پاک چین اقتصادی راہدری پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے تحفظات سے حیر ت ہو ئی ہے ‘پاک چین اقتصادی راہدری سے سندھ کے علاقہ تھر میں کوئلہ سے بجلی پیدا کر نے 2600میگاواٹ کے دومنصوبے لگے رہے ہیں جن میں سے ایک 2017تک مکمل ہو جا ئیگا اور پاک چین اقتصادی راہدری کی سب سے زیادہ انڈ سڑیل سائٹس خیبر پختونحواہ میں ہیں ہم سیاستدانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاک چین اقتصادی راہدری پر متنازعہ بناکر اسے سبو تاژکر نے کی کوشش نہ کر یں کیونکہ اس سے ملک کو نقصا ن ہو گا ۔ وہ سوموار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے وفاقی وزیر تر قی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فوج اور حکو مت میں اختلافات کی باتیں کسی بھی صورت درست نہیں بلکہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی بقاء کیلئے پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت ایک پیج ہے اور دونوں کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے ملک میں ضر ب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی کے ساتھ عملددرآمد جاری ہے اور ملک میں امن بھی تیزی کے ساتھ آرہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں جمہو ریت کے تسلسل سے ہی ادارے مضبوط ہوں گے کیونکہ پر ویز مشرف کے دور میں ملک کی جو حالت ہو ئی وہ سب کے سامنے ہیں اور انکے دور میں دہشت گردوں کے خلاف ہونیوالا آپر یشن بھی کا میاب نہیں ہو ابلکہ انکے دور میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدری کا فائدہ کسی ایک صوبے کو نہیں پورے ملک کو ہو گا اور پاک چین اقتصادی راہدری میں تمام صوبوں کا اس کا حصہ مل رہا ہے جہاں خورشید شاہ کے وزیر اعظم کو لکھے جانیوالے خط کا تعلق ہے تو مجھے بہت حیرت ہوئی ہے کہ خورشید شا ہ نے پا ک چین اقتصادی راہدری پر انگلی اٹھائی ہے انکو معلوم ہو نا چاہیے کہ پاک چین اقتصادی راہدری کے تحت بہت سے منصوبے سندھ میں بھی لگ رہے ہیں اور تھر میں کوئلہ سے بجلی پیدا کر نے کے 2600میگاواٹ کے منصوبوں پر تیز ی کے ساتھ کام جاری ہے اور ان 2میں سے ایک منصوبے 2017تک مکمل ہو جا ئیگا اور اسکی بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کو حکومت پر تنقید کے سواکوئی اور کام نہیں آتا مگر حکو مت ملکی ترقی وخوشخالی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔