کوئٹہ: صوبائی کابینہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔
منگل کو بلو چستان کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ہاشم غلزئی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کی جانب سے بلو چستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکورٹی امور پر صوبائی کابینہ کو ان کیمرہ بریفنگ دی اور صوبے کی امن اومان کی صورتحا ل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ کابینہ نے امن او مان کی صوتحال کا بغور جائزہ لیا اور اس حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے