کوئٹہ:وزیر اعظم کی ہدایت پر چیئرمین این ایچ اے کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ،بولان،نصیر آباد،سکھر شاہراہ کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا پاکستان آرمی کی جانب سے بھی اسٹیل کے برج دیئے جائینگے
تاکہ شاہراہ اور ٹرین سروس بحال ہو بلوچستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے زمینی راستے بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو آنے جانے اور بلوچستان کے پھلوں کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانے میں مشکلات کے پیش نظر فوری طور پراقدامات کئے جائیں اس حوالے سے پاکستان آرمی بھی ان کے ساتھ بھر پور معاونت کریگی تاکہ راستے بحال ہوں۔