|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2022

اوستہ محمد:سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان دوستین خان جمالدینی نے کہا کہ غفلت برتنے والے آفیسر کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

چیف آفیسر اپنے اپنے علاقوں میں گلی محلوں سمیت شہر میں ٹہرا بارش کا پانی فوری نکالیں۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان کی اوستہ محمد،ڈیرہ اللہ۔یار، صحبت پور اور ڈیرہ مراد جمالی کے چیف آفیسران کو دورے کے موقع پر سختی سے ہدایت۔شہروں سے پانی نکالنے اور صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کیلئے رقم ریلیز کر دی گئی ہے۔

اوستہ محمد شریف شاہ مل اور شہید مراد کالونی کا پانی فوری نکالا جائے۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان نے چیف آفیسر اوستہ محمد کو ہدایت۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان دوستین خان جمالدینی نے اوستہ محمد کے دورے پرسینئر صحافی حارث خواجہ اور احسان کریم عمرانی سے ملاقات کے دوران کہا۔ا

نہوں نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔شہر سے بارشوں کا پانی نکالنے کیلئے اوستہ محمد چیف آفیسر سمیت تمام چیف آفیسر کو ہدایت کر دی گئی ہے۔پانی نکالنے اور شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کیلئے رقم بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ا

نہوں نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مختلف شہروں میں بہت نقصان ہوا ہے۔جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔انشاء اللہ جلد اوستہ محمد سمیت تمام شہروں سے بارش کا پانی نکال کر شہریوں کو ریلیف فراہم ہو گا تاکہ شہری اپنی معمول کے مطابق زندگی شروع کر سکیں۔