راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کے عدالت نے پاسپورٹ سے متعلق 10،10 لکھ کے دو مچلکے منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کردیا ہے۔
ایان علی اپنے وکیل کے ہمراہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے روبرو پیش ہوئیں اور انہوں نے 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے اور شخصی ضمانت کے کاغذات جمع کرائے، فاضل جج نے ایان علی کی جانب سے جمع کرائے گئے مچلکوں اور دستاویزات کے تفصیلی جائزے کے بعد انہیں منظور کرلیا اور انہیں ان کے تینوں پاسپورٹس سپرد کردیئے۔
کمرہ عدالت نے باہر نکلنے کے بعد ایان علی نے میڈیا سے اپنی خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے ایک اہم کامیابی حاصل کرلی ہے، انہیں ملک کے عدالتی نظام پربھروسہ ہے ، اس کے ساتھ ہی انہیں یقین ہے کہ وہ جلد ہی اس مقدمے سے بھی بری ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں اور شخصی ضمانت پر ایان علی کو پاسپورٹ سپردگی کی درخواست منظور کی تھی تاہم گزشتہ دو روز سے مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں پاسپورٹس نہیں مل سکے تھے۔
ضمانتی مچلکے منظور؛ ایان علی کو پاسپورٹ واپس مل گیا
وقتِ اشاعت : December 1 – 2015