|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2022

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ وفاقی وزیر مملکت توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزی، ایم پی اے ملک نصیراحمد شاہوانی، سی او کیسکو بلوچستان عبدالکریم جمالی سمیت دیگر کیسکو آفیسران کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے وڈھ میں ملاقات ملاقات میں خضدار نال زہری وڈھ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں اورناچ گریڈ سٹیشن سنی خضدار گریڈ اسٹیشن وڈھ گریڈ اسٹیشن میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب وڈھ کے مختلف فیڈرز پر اور لوڈنگ گروک گریڈ اسٹیشن اور خضدار سٹی کے فیڈرز پر جاری کام غور کیسکو حکام کی طرف سے وفاقی وزیر مملکت توانائی کو بریفنگ دیا گیا۔اجلاس میں وزیر محمد ہاشم نوتیزئی نے کیسکو حکام کو مختلف علاقوں میں لائنز پر جاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کہ اور سیلاب سے متاثرہ لائنز کی مرمت کے احکامات جاری کییاس موقع پر میرھاشم نوتیزئی کہا کہ کوششوں ہوگی کہ یہ منصوبے بہت جلد پائے۔

تکمیل کو پہنچے کیسکو حکام تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان کے مختلف گریڈ اسٹیشنز کے فیڈرز کے لائنوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھایا جائے انہوں نے کہاکہ جن جن فیڈرز پر پولز گرے ہیں ان کے دوبارہ بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر لائنز کے کام مکمل کرکے صارفین کی مشکلات دور ہوں۔اجلاس میں پی ڈی کنسٹرکشن کلیم اللہ جوگیزئی،پی ڈی جی ایس سی عبدالسلام مینگل،ایس ای خضدارکرم بخش بادینی،ایس ای کنسٹرکشن آصف شاہ،ایکسیئن اپریشن خضدار سیف اللہ جاموٹ، ایکسیئن ٹی اینڈ جی علی احمد حلیمی،ایس ڈی او کنسٹرکشن ثناء اللہ زہری، ایس ڈی او آپریشن خضدار عنایت اللہ لائن سپریڈنٹ کنسٹرکشن خضدار صابرشاہ ،لاٰئن مین وڈھ محمود لانگو، سابق ناظم وڈھ محمدعمرمینگل،شفیع محمد مینگل ،جمال مینگل، میرسعداللہ مینگل،بشیرریئسانی موجودتھے۔