|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2022

پاکستان میں پولیو سے ایک اور بچہ معذور ہوگیا، رواں برس 18 بچے پولیو وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے 3 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں برس یہ پولیو وائرس کا 18 واں کیس ہے جو خیبرپختونخوا کے دو اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں

 

رواں سال اب تک 16 کیسز شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی میں ایک سال بعد سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، اگست کے مہینے میں کراچی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے اگست میں کراچی کے علاقے لانڈھی میں سیوریج لائن سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔