ایشین کرکٹ کونسل( اے سی سی) نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
اے سی سی ویمن ایشیا کپ یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم دو اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
پاکستان ویمن ٹیم 3 اکتوبر کو میزبان بنگلا دیش،6اکتوبر کو تھائی لینڈ اور 7 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔
Mark your calendars! 🗓🏏
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 20, 2022
The ACC Women’s Asia Cup 2022 🏆 will be underway on 1st October 🤩 Here’s what the tournament line-up looks like.
Which team are you supporting? Tell us in the comments 💬👇🏻#PlayBeyondBoundaries #WomensAsiaCup #GetReadyForEpic #AsiaCup2022 #ACC pic.twitter.com/avQ39ItDef
اس کے علاوہ پاکستان اور یو اے ای کا میچ 9 اکتوبر جبکہ قومی ویمن ٹیم سری لنکا کے خلاف 11 اکتوبر کو مدمقابل ہوگی۔
اے سی سی ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 13 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔