امریکی ڈالر ایک بار پھر اپنی قدر کم کر رہا ہے اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کے زوال کا سفر شروع ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہونے کے بعد 237 روپے کا ہو گیا ہے۔
ادھر آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 345 پوائنٹس اضافے کے بعد 40965 پر آ گیا ہے۔