|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2022

بنگلہ دیش میں دریا میں گذشتہ روز مسافر کشتی اُلٹنے کے حادثے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے مسافروں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 22 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں۔

کشتی میں سوار 90 افراد میں سے 50 سے زائد اب بھی لاپتا ہیں، بنگلہ دیشی حکام کے مطابق کشتی میں ہندو یاتری اپنے مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی میں گنجائش سے 3 گنا زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ ہوا، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔