|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2022

گزشتہ چند روز سے امریکی ڈالر زوال کی سمت اور پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔

آج بھی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

آج انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 234روپے کا ہو گیا ہے۔

آخری 3 سیشنز میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے۔

ڈالر کی قدر میں حالیہ کمی سے 740 ارب روپے کے قرضوں کا دباؤ کم ہو گا۔

دوسری جانب روپے کو استحکام ملنے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41481 پر آ گیا ہے۔