مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ساتھ سونا بھی بتدریج سستا ہونے لگا ہے۔
پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا ہوکر 1666 ڈالر بھی اونس ہوگیا۔
بین الاقومی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونا سستا ہورہا ہے۔
پیر کے سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 429 روپے رہا۔
دوسری جانب چاندی کے دام 1560 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔