|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2022

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں بلوچستان اور فاٹا کے زیر تعلیم طلباء کی فیسوں کے مسئلے کو حل کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کے تعلیمی اخراجات وفاق اور متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے ادا کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمارے طلبا کا درینہ مسلہ حل کرکے تعلیم دوستی کا ثبوت دیا ہے اور ان کے اس اقدام سے بلوچستان کے زیر تعلیم طلبہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں گے انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے صوبائی حکومت کی درخواست کو منظور کیا اور بلوچستان کے طلباء کا درینہ مسلہ حل کیا جو یقیناً وزیراعظم پاکستان کی جانب ایک خوش آئند اقدام ہے۔