16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بنگلادیش کے 15 رکنی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ ( بی سی سی ) کے مطابق بیٹر صابر رحمٰن اور آل راؤنڈر محمد سیف الدین اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں ، ان کی جگہ سومیا سرکار اور شریف الاسلام کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
Bangladesh have included Soumya Sarkar and Shoriful Islam in their 15-member squad for the upcoming #ICCMensT20WorldCup.@a_atifazam with the details ➡️ https://t.co/8I8NJFS3p1 pic.twitter.com/vv9DpRDWSz
— Cricbuzz (@cricbuzz) October 14, 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسین،لٹن کمار داس،عفیف حسین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ یاسر علی ،مصدق حسین،نورالحسن،مہدی حسن مرزا،تسکین احمد،مستفیض الرحمٰن ،حسن محمود،نسیم احمد اور عبادت حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔