قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔
پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی کی 8 میں سے 7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دیگر امیدواروں سے مقابلہ ہے۔
قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے نتائج
این اے 22 مردان 3 کے 330 مکمل پولنگ اسٹیشن میں سے 7 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 887 ووٹ لے کر پہلے اور جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم نے 884 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 24 چارسدہ 2 کے 384 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 884 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان نے 765 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 31 پشاور 5 کے 265 میں سے 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت عمران خان 6602 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے 3821 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 108 فیصل آباد 8 کے 353 میں سے 9 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 2769 ووٹ لے کر آگے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے 1924 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 118 ننکانہ صاحب کے 319 میں سے 13 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے تحت عمران خان پہلے نمبر پر ہیں۔
عمران خان نے 2705 ووٹ اور پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی نے 2330 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
این اے 237 کراچی ملیر 2 کے 194 میں سے 14 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 1170 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے 707 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
این اے 239 کراچی کورنگی 1 کے 330 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 904 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کے سید نیئر رضا نے 126 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
ملتان کا بڑا مقابلہ
اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی ملتان سے خالی کردہ نشست این اے 157 پر بھی ضمنی انتخاب ہوئے۔
این اے 157 ملتان 4 کے 264 میں سے 27 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 6967 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 5801 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نتائج
پنجاب اسمبلی کی تین کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوئے جن میں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر شامل ہیں۔
پی پی 139 شیخوپورہ 5 کے 153 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابوبکر 970 ووٹ لے کر پہلے اور
پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو 676 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اسی طرح پی پی 209 خانیوال 7 کے 176 میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد فیصل خان نیازی 3194 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
ن لیگ کے چوہدری ضیاء الرحمان نے 2527 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 241 بہاولنگر 5 کے 168 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار 3360 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان 2808 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر ہیں۔