|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2015

کوئٹہ : بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء ا للہ خان زہری نے کہا ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف مشعل راہ ہیں جس طرح انہوں نے اپنے صوبے کی ترقی کی ہے اسی طرح میں بھی اپنے صوبے کی ترقی کروں گا۔ ناراض بلوچوں کے ساتھ برف پگھل رہی ہے خان آف قلات اور براہمداغ بگٹی سے بات چیت جاری ہے جلد ہی اس سلسلے میں عوام کو خوشخبری دینگے صوبے کے تمام ڈویژنوں میں جا کر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لونگا امن وامان صحت ، تعلیم گوڈ گورننس ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ہر ایم پی اے کو ان کا جائز حق ضرور دیا جائے گا۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کا افتتاح 30دسمبرکو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ژوب میں کرینگے ۔یہ بات انہوں نے پیر کی شب سرکاری ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ گڈ گورننس امن اومان صحت و تعلیم ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحا ل ٹھیک نہیں ہیں گزشتہ روز بھی کیچ میں ہمارے پارٹی کے ضمنی انتخاب کے امیدوار کے گھر کو جلا یا گیا گوادر میں بھی امن وامان کا مسئلہ درپیش ہیں تاہم سیکورٹی اداروں کے تعاون سے امن وامان کی صورتحال کو بہتربنانے کوشش جاری ہے صوبے میں رہنے والے تمام باشندوں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ناراض بلوچوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ خان قلات اور برآمد اغ بگٹی سے رابطے جاری ہے جلد ازجلد ان سے بات کرینگے برآہمداغ بگٹی سے بات چیت کا ٹاسک وفاقی وزیر جنرل ( ر ) عبدالقادر بلوچ کو دے دیا ہے برف پگھلتی ہوئی نظر آرہی جو بھی لوگ ملک سے باہر ہیں وہ یہاں آئیں عوام کامنڈیٹ لے اور حکومت کریں باہر بیٹھنا اچھی بات نہیں ہر حکومت کو اسٹبلشمنٹ کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اگر کوئی اپنی نا اہلی کو سیبٹلشمنٹ کے ذمے ڈال دے تو یہ بات درست نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے فیصلوں میں با اختیار ہیں بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں ہی ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے اور یہ تاثر غلط ہیں کہ بلوچستان کے فیصلے کئی اور سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 18ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیار دے گیا گیا ہے اب صوبائی حکومت کاکام ہیں کہ وہ صوبے کے کی ترقی کے لئے کس طرح کام کرتے ہیں ہم اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صوبے کو ترقی دینگے امن وامان اور آپریشن ٰضرب عضب نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے گزشتہ حکومت اور وفاق کی پالیسی کو جاری رکھیں گے نئی ذمہ داریوں پر میاں محمد نوازشریف کا مشکور ہوں اگر میں صوبے کی ترقی کیلئے کام نہ کر سکھوں تو میری نا لائقی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہیں کہ مجھے صوبے کی عوام کی حمایت حاصل نہیں جس دن بحیثیت وزیر اعلیٰ میرے نام کا اعلان ہوا اس دن پورے بلوچستان میں لوگوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقیسم کی صوبے کے عوام کے اعتماد کو کسی صورت میں ٹیس نہیں پہنچاؤں گا ۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے 19اضلاع میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین ہیں کوئٹہ میں ڈپٹی میئر مسلم لیگ ن کے ہیں میئر کوئٹہ کا عہدہ وزیر اعظم میاں محمد نواشریف کی مفاہمتی پالیس پر چلتے ہوئے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کو دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں دنگل ،کشتی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ، ایم پی اے کا جو بھی جائز حق ہوگا ان کو دیا جائے گا۔ ناجائز کاموں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ صوبے میں جلد امراض قلب کے ہسپتال کا فتتاح کرینگے اور صوبے میں گڈ گورننس کے حوالے سے تمام تر اقداما ت کئے جائینگے ۔