|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2022

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کینیا میں سینئر صحافی و اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف شعبہ صحافت کا ایک معتبر نام تھے۔

امید ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات سے ملوث عناصر قانون کی گرفت میں آئینگے ۔ انہوں نے ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔