|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2022

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر 12 مرحلے کے 23ویں میچ میں بھارت کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت نے 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنالیے ہیں، کپتان روہت شرما 53 جب کہ کے ایل راہول 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے آج دوسرے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی ہے۔

اس سے قبل سڈنی میں جنوبی افریقا اور بنگلادیش کا میچ ہوا جس میں افریقا 104 رنز سے فاتح پایا۔

آج کا تیسرا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔