|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2016

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ سال 2016ء قومی یکجہتی اور دہشتگردوں سے نجات کاسال ہوگا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان کادورہ کیا،آرمی چیف کوبلوچستان باالخصوص مکران ڈویژن میں سیکورٹی کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف کوبتایاگیاکہ مکران ڈویژن میں عسکریت پسندی بہت حدتک کم ہوگئی ۔آرمی چیف نے راہداری منصوبے کاجائزہ لیا۔انہوں نے مکران کوامن وامان کی صورتحال پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ گوادرکے تحفظ کیلئے مقامی حکومت کاہرممکن تعاون کریں گے ،گوادرکو مقامی اورغیرملکی افرادکیلئے محفوظ شہر بنایا جارہا ہے ،ان کاکہناتھاکہ ان منصوبوں سے لوگوں کی زندگیوں میں استحکام آئے گااورمقامی لوگوں کوبھرپورفائدہ ہوگا۔انہوں نے پاک فوج قانون نافذکرنے والے شہداء کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے امن وامان سے پوری قوم کوفائدہ ہوگا۔انہوں نے زوردیاکہ بلوچستان میں انجینئرز،مزدوروں کے تحفظ کوہرحالت میں یقینی بنایاجائے ،بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے امن وامان سے منسلک ہیں دریں اثناء چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے گوادرکو سول حکومت کے ساتھ ملکر مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک محفوظ شہربنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مسلح افواج صوبے میں صورتحال معمول پرلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گی،علاقہ کی سیکیورٹی اورترقی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، گوادرپورٹ اوردیگرمنصوبوں پر کام کرنیوالے انجینئروں اورکارکنوں بالخصوص چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں،منصوبوں سے پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام کی زندگی میں تبدیلی اورعلاقہ میں خوشحالی آئے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو تربت،تلار اورگوادرکادورہ کیا اورپاک فوج کے انجینئروں کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تعمیرکئے جانیوالے منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیا ۔ آرمی چیف کوبلوچستان بالخصوص مکران ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اورجاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔ جنرل راحیل شریف کوبتایا گیا کہ مکران ڈویژن میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے اورعسکریت پسندی کے گراف میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے آرمی اورقانون نافذ کرنیوالے دیگراداروں کے شہداء اورسویلینز کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے علاقہ کی سیکیورٹی اورترقی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔ جنرل راحیل شریف نے مکران ڈویژن میں امن کی بحالی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوادرپورٹ اوردیگرمنصوبوں پر کام کرنیوالے انجینئروں اورکارکنوں بالخصوص چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت زیرتعمیر منصوبوں اورگوادر پورٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ سول حکومت کے ساتھ ملکرگوادر کومقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک محفوظ شہربنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں سے پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام کی زندگی میں تبدیلی اورعلاقہ میں خوشحالی آئے گی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے متعدد ترقیاتی کاموں میں مصروف فوجیوں بالخصوص ایف ڈبلیو او کی انتھک کوششوں اورقربانیوں کو سراہا جنہوں نے بلوچستان کے طول وعرض میں تمام تر مشکلات کے باوجود حیران کن رفتار سے منصوبوں پرپیشرفت کی۔مقامی عمائدین سے گفتگو کے دوران آرمی چیف نے بلوچستان کی غیوراوربہادر عوام کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ان کی غیرمشروط حمایت پرتشکرکااظہار کیا اوریقین دلایا کہ ان منصوبوں سے مقامی آبادی کوبھرپوراستفادے کاموقع میسر آئیگا۔ آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان ایک ریجنل حب کی حیثیت سے سامان کی ترسیل اورتوانائی کی تجارت کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے آرمی، ایف سی اورقانون نافذ کرنیوالے دیگراداروں کی طرف سے سیکیورٹی کے حوالے سے کی جانیوالی غیرمعمولی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل براہ راست امن وامان سے منسلک ہے اوراس کا اثرصوبے کے امن وامان پرپڑیگا۔ انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ مسلح افواج صوبہ میں حالات معمول پرلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گی۔