|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2016

کوئٹہ: ضلع کیچ کے حلقہ پی بی50میں بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ(ن) اورنیشنل پارٹی کے امیدواران کی جانب سے کامیابی کے دعوؤں کے بعدصورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے انتظامیہ نے ایف سی اورپولیس کوطلب کرلیاتفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 50کیچ پرگزشتہ روز ووٹنگ کاسلسلہ مکمل ہواتاہم غیرسرکاری وغیرحتمی نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے رہنماء میراکرم دشتی کامیاب قرار پائے تھے جس پرپاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے احتجاج شروع کیاجبکہ ان کے امیدواراکبرآسکانی نے دعویٰ کیاکہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں اس کے بعد نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن کے سامنے جمع ہوگئی دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے ایک دوسرے کے آمنے سامنے کے بعدصورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی جس پرکمشنر مکران ڈویژن بشیراحمدبنگلزئی نے موقع پرپہنچ کرایف سی اورپولیس کی نفری کوطلب کیاجبکہ ڈی پی او عمران قریشی بھی بھاری نفری سمیت موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے حالات کوقابوکیاتاہم بلوچستان حکومت میں شامل دونوں اتحادی جماعتوں کی جانب سے کامیابی کے دعوؤں کاسلسلہ بدستورجاری رہا۔