کوئٹہ: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما آغا حسن بلوچ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاکہاہے کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا جموری حق ہے لیکن ۔
عمران خان ملک میں لانگ مارچ کے نام پر فساد پھیلاریے ہیں اورلوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں عمران خان جنرل الیکشن کا انتظار کریں انکے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرانے کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی آر درج ہوگئی ہے سیاسی لوگ اور جماعتیں ہمشہ اپنی بات مذاکرات کے زریعے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
عمران خان کا اداروں اور سیاسی رہنماں کو ہدف تنقید بنانا ملک کے مفاد میں نہیں ہے راستے بند کرنے کی بجائے اپنی بات جموری انداز میں حکومت کے سامنے رکھیں لانگ مارچ اور احتجاج تحریک انصاف کا حق ہے لیکن اس کیلئے منظم طریقہ کار ہونا چاہئے۔