|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2022

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی معاونت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اپنے ایک ٹؤیٹ میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 2.2 ارب روپے کی لاگت سے کسانوں کو بلا معاوضہ گندم کے بیجوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے اور ایک لاکھ سے زائد کسان اس پروگرام سے مستفید ہوکر پھر سے اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں گے۔

شعبہ زراعت کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی معاونت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔2.2 ارب روپے کی لاگت سے کسانوں کو بلا معاوضہ گندم کے بیجوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے ایک لاکھ سے زائد کسانوں کو گندم کے بیج فراہم کیئے جا رہے ہیں ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت اور صوبائی وزیر زراعت میر اسد بلوچ کی نگرانی میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے کسانوں کو گندم کے بیجوں کی بلا معاوضہ تقسیم کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

صوبائی کابینہ کی منظوری سے پروگرام کے لیے 2.2ارب روپے کا اجراء کیا گیا ہے جبکہ ٹینڈرنگ کے عمل کے زریعہ گندم کے بیجوں کی 50 کلوگرام کی 3لاکھ 81 ہزار بوریوں کی خرید ی گئی ہیں پروگرام سے صوبے کے 34 اضلاع کے ایک لاکھ سے زائد کسان مستفید ہوں گیاس اقدام کا مقصد سیلاب کے بعد گندم کی قلت کے خدشہ کو ختم کرنا ہے صوبہ بھر میں ربیع کے سیزن میں 1.3 ملین ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی جاتی ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے زریعہ مستحق کسانوں کو بیجوں کی فراہمی جاری ہے گندم کے بیجوں کی تقسیم میں شفافیت کے لیے وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم کو نگرانی کی زمہ داری سونپی گئی ہے۔