|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2022

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے آواران بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی شہادت اور 7افراد کے زخمی ہو نے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت و وحشت کی فضا ء پیدا کرنے والے دہشت گرد صوبے کے دشمن ہیں دہشت گرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آواران بازار میں دھماکے میں ایک دکاندار کی شہادت اور بچوں،خاتون سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں او ر خاتون سمیت دیگر شہریوں کو دہشت کردی کا نشانہ بنایا،صوبے کے عوام بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے آواران میں سیکورٹی اقدامات مزید موثر بنانے اورزخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے۔