کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وفا قی ٹیکسزپر چھوٹ دی ہے لیکن تمام صوبائی ٹیکس نافز العمل رہیں گے،وزیر اعلیٰ کی کر سی کو داؤ پر لگا کر ریکوڈک منصوبے کو بلو چستان کے حق میں بنا یا ہے،
ریکو ڈک منصوبے کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دینگے، اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبے کو حاصل اختیار سے پیچھے ہٹانا گناہ سمجھتے ہیں اور اس کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے دن رات محنت اور وزیراعلیٰ کی کرسی کوبھی داؤ پر لگا کر ریکو ڈک منصوبے کو بلوچستان کے حق میں بنایا ہے ریکو ڈک منصوبے کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دینگے ریکو ڈک منصوبے سے اربوں ڈالر پاکستان آئیں گے آٹھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کا ری کا یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت میں تازہ خون کی طرح دوڑے گ
ایہ بات روز روشن کی طرح سب پر عیاں ہے کہ ملک اور صوبے کے مفاد میں اس سے بہتر معاہدہ نہیں ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اللہ کے فضل سے ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا ہے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے لئے ہمارا اٹل موقف حیران کن تھا شروع دن سے عہد کیا تھا کہ صوبے کے مفاد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ہر ہر قدم پر صوبائی اسمبلی،سیاسی قائدین اور کابینہ کو آن بورڈ رکھا۔وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ اسمبلی قرار داد پر اپوزیشن کو مطمئن کریں گے سب کو ساتھ لیکر چلنے پر پہلے بھی یقین رکھتے تھے
اور اب بھی یقین ہے گزشتہ روز بھی اپوزیشن کے رہنماؤں کو قرارداد کے حوالے بریفنگ دی معاہدے کے اس مرحلے پر اختلاف رائے کسی طور صوبے کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے نہ تو اپنا کوئی اختیار وفاقی حکومت کو دیا اور نہ کسی صوبائی ٹیکس کی معافی دی وفاقی حکومت نے وفا قی ٹیکسزپرچھوٹ دی ہے لیکن تمام صوبائی ٹیکس نافز العمل رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے بھی ریکو ڈک پر قرار داد منظور ہوئی ہے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبے کو حاصل اختیار سے پیچھے ہٹناگناہ سمجھتے ہیں اور اس کا سوچ بھی نہیں سکتے۔