|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2022

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ریکو ڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے سی ای او مارک بریسٹو نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا مارک بریسٹو نے ریکو ڈک معاہدے پر دستخط اور حتمی منظوری پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئی کہا کہ وزیراعلیٰ کا معاہدے پر ٹھوس اور واضع موقف قابل تحسین ہے اس موقع پر دونوں جانب سے معاہدے کے حوالے سے جنوری 2023 میں کوئٹہ میں تقریب کے انعقاد سے اتفاق کیا گیا۔

جس میں بیرک گولڈ کارپوریشن فیزیبلٹی سٹڈی اور سماجی ترقی کا پلان پیش کریگی وزیراعلیٰ کی جانب سے بھی مارک بریسٹو کو معاہدے کی حتمی منظوری پر مبارکباد دی گئی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ریکو ڈک منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بیرک گولڈ کارپوریشن معاہدے میں شامل کام کے آغاز کے طے شدہ شیڈول پر جلد عملدرآمد کا آغاز کریگی وزیراعلء نے کہا کہ معاہدے کے مطابق علاقے کی سماجی ترقی کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کا آغاز ہو گا بات چیت کے دوران اتفاق کیا گیا کہ علاقے کے لوگوں کا اعتماد اور احساس شراکت داری بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔