|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2022

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سال نوکی آمد پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سال 2022 کے اختتام پر نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوے اپنی کامیابیوں اور خامیوں کا جائزہ لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم نئے سال میں ملک اور صوبے کی تعمیر ترقی کے عزم ساتھ داخل ہونگیامن ترقی خوشحالی اور استحکام سال نو میں ہمارے اہداف ہونگے2023 بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی کا سال ہوگا اور ہم آنے والے سال بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پر امن بنانے کے لئے کوشاں رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہماراسرمایہ اور مشعل راہ ہیں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل حالات سے گزرنے کے باوجود متحد اور عزم عالیشان کی مثال ہیہمیں ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل کی اصلاح کے عزم کیساتھ آگے بڑھنا ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا عزم درپیش چیلنجوں سے زیادہ بلند ہے اور ہمیں امید ہے کہ سال نو بلوچستان کے عوام کیلئے نئی امیدوں،حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ 2023 ملک و قوم کے لیے امن، سلامتی، اور خوشحالی کا سال ثابت ہو اور آنے والے سال ہم اپنے ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے میں کامیاب ہوں اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کریں وزیراعلیٰ نے مقبوضہ کشمیراور فلسطین کیمسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملنے کی دعا بھی کی ہے۔