|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکو ڈک منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز بلوچستان اور پاکستان کیلئے خوش بختی کا باعث ہے، ہم مشکل مراحل سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں جبکہ بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مارک بریسٹو ہم نئے سال کے آغاز پرریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کا آغاز کر رہے ہیں بیرک گولڈ کارپوریشن نے کوئٹہ میں پراجیکٹ دفتر قائم کر دیا ہے کمیونٹی کے ساتھ خوشگوار اور با اعتماد تعلقات کا قیام اور انکی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہو گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ریکو ڈک معاہدے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مارک بریسٹو، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ صوبائی وزراء حکومت اور اپوزیشن اراکین اسمبلی اورریکو ڈیک منصوبے کی ٹیم کی بھی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ہم سب کی یہاں موجودگی اس امر کا مظہر ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ریکو ڈک معاہدے پر ایک پیج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مشکل مراحل سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں ہم چاہتے تھے کہ تمام مشکلات اور رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ سیاسی حمایت کے حصول کیلئے تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیاضروری قانون سازی بھی ایک مشکل مرحلہ تھا تاہم اسے بھی خوش اسلوبی سے طے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ریکو ڈک منصوبے پر عملدرآمد کے آغاز کو بلوچستان اور پاکستان کیلئے خوش بختی سمجھتے ہیں، انہوں نے بیرک گولڈ کارپوریشن کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مارک بریسٹو نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین اسمبلی کی جانب سے خیر مقدم پر ان سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے سرد موسم میں گرم جوش استقبال سے خوشی اور حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی یہ شام اور یہ میٹنگ تاریخی ہے ہم نئے سال کے آغاز پر منصوبے پر کام کرنے کا آغاز کر رہے ہیں بیرک گولڈ کارپوریشن نے کوئٹہ میں پراجیکٹ دفتر قائم کر دیا ہے ہم نے اپنے بہترین ماہرین پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا ہے کیونکہ یہ مشترکہ منصوبہ ہے ہم اپنی ٹیم میں مقامی ماہرین کو بھی نمائندگی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ہر اس کام کی تعریف کرونگا جو اب تک پایہ تکمیل تک پہنچا ہے،ریکو ڈک فیلڈ پر ہمارے انجینئرز پہنچ کر ابتدائی کام کا آغاز کر چکے ہیں ریکوڈک اور کوئٹہ آفس کیلئے بھی بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے جس میں مقامی لوگوں کی اکثریت ہو گی کمیونٹی کے ساتھ خوشگوار اور با اعتماد تعلقات کا قیام اور انکی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ مارک بریسٹو طے کئے گء ے معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرینگے، معاہدے کے مطابق علاقے میں سماجی شعبہ کی ترقی کا آغاز کیا جا رہاہے مقامی لوگوں پر سرمایہ کرینگے۔

پرائمری تعلیم ٹریننگ اور نوجوانوں کو متعلقہ شعبہ میں اعلء تعلیم فراہم کرینگے،مقامی بچوں کو اسکول تک لے جانے کو چیلنج کی طور پر لیں گے۔مقامی لوگوں میں احساس شراکت داری اور اونر شپ پیدا کرنے کیلئے انہیں معاہدے سے متعلق کاروبار میں شرکت کا موقع دینگے۔بلوچستان حکومت کو تنجیل معاہدے کے کور شیڈ کی مد میں 3 ملین ڈالر رواں ماہ منتقل کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف ریکو ڈک میں سرمایہ کاری کیلئے نہیں آئے بلکہ بلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے دنیا کے سامنے کھولنا بھی ہماری ترجیح ہے۔

صوبے کی سیاسی قیادت سے ملاقات ہمیشہ بہترین رہی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے مارک بریسٹو اور انکی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جب نئے سال کے آغاز پر ریکو ڈک کے تاریخی معاہدہ پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ تمام اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ہیں ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ اور مارک بریسٹو نے معاہدے کی رسمی تقریب میں کیک بھی کاٹا۔