کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی اور حساس ادارے نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق پاک ایران سرحد سے ملحقہ پنجگور کی تحصیل پروم کے علاقے شامزار کلی میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے ایک کلاشنکوف، دو رائفلیں، تین بندوقیں اور بارہ ہزار مختلف اقسام کی گولیاں برآمد ہوئیں۔ غیر ملکی کرنسی اور لیپ ٹاپ بھی کارروائی کے دوران ملے ۔