|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2016

حب: پی ٹی آئی لسبیلہ کے ضلعی رہنماؤں کی بی این پی کے سربراہ سے ملاقات کامیاب اے پی سی پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لسبیلہ کے ضلعی آرگنائزر معشوق علی رند اور PTIلسبیلہ کے سینئررہنما امان اللہ شیخ نے ہفتہ کے روز بی این پی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل سے پارٹی کے ضلعی دفتر حب میں تفصیلی ملاقات کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے سرداراخترجان مینگل کو کامیاب اے پی سی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اے پی سی میں ہونے والی سیاسی مشاورت کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ اخترجان مینگل نے اے پی سی میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور خاص طورپر پی ٹی آئی کی قیاد ت کاشکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت بلوچستان کی مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کررہی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت بھی ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے کاوشیں جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں اور حکومت کے سامنے اپنے تحفظات پیش کردیئے ہیں اور سب نے ان کے مؤقف کی حمایت اور تائید کرلی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پر کتنا فیصد عملدرآمد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری کے منصوبے پر ان کی جماعت اور خاص طور پر بلوچ عوام کو کافی تحفظات اور خدشات تھے چونکہ اس سے قبل بھی بلوچ عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا جاچکا ہے اس بار بلوچ عوام نے فیصلہ کرلیا کہ ایسی ترقی انہیں ہرگز قبول نہیں جو ناہیں ان کی اپنی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کردے اس موقع پر بی این پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر حبیب اللہ شیخ، ضلعی رہنما سعید احمد مینگل، لیبرسیکریٹری بشیرمحمودانی ودیگر موجود تھے۔