|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2023

بلوچستان حکومت نے مالی بحران کے باعث وفاق سے واجب الادا رقم نہ ملنے پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔

بلوچستان میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس پر بلوچستان حکومت نے وفاق سے واجب الادا 50 ارب روپے مانگ لئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی یقین دہانی پر صوبائی حکومت نے چند روز انتظار کے بعد ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی۔

صوبائی وزیر خزانہ انجینیئر زمرک خان اچکزئی نے سماء سے گفتگو کے دوران کہا کہ صوبائی حکومت یقین دہانی پوری نہ ہونے پر لائحہ عمل دے گی، اگلے ہفتے قسط نہ ملی تو اسلام آباد میں مظاہرہ کریں گے۔