|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2023

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 10فروری تک دورہ برطانیہ پر ہیں۔آرمی چیف5ویں پاک برطانیہ استحکام کانفرنس میں شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آرمی چیف 5ویں پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلے میں 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کےلیے تقریب ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔