کوئٹہ: آواران اور مارگٹ میں سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں تفتیش کی جارہی ہے۔ ایک اور کارروائی کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کی گئی جہاں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو رائفلیں برآمد کی گئی۔ گرفتار شخص سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔