|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2023

پاکستان اور  آئی ایم  ایف کے درمیان  قرض  پروگرام کی بحالی کیلئے آج  سے آن لائن مذاکرات شروع  ہوں گے۔

آن لائن مذاکرات  کیلئے 170 ارب کے نئے ٹیکس لگاکر 200 ارب سے زیادہ اضافے کیلئے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کرلی گئی ہیں، منی بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کی بجائے آرڈیننس کی صورت میں لانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے،کسان پیکج اور برآمدی شعبے کیلئے سبسڈی ختم کرنے کی منظوری بھی ہو چکی ہے، اس حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔