سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کئے گئے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند روز کے دوران فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔