اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے بیانات سے پیدا شدہ سیاسی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور چیئرمین سی نٹ رضا ربانی کو وزیر اعظم میاں نواز شریف سے فوری ملاقات کرنے کی ہدایت کی ہے مذکورہ بالا رہنما مزید ہدایات کے حصول کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی مشاورت کریں گے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے بعد گینگ وار کے ملزم عزیز بلوچ کی گرفتاری پر مزید سیاسی حالات کو ابتری سے بچانے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری فعال ہو گئے ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ(ن) سے مصالحانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور سینیئر رہنماوءں کو فوری طور پر نواز شریف سے ملاقات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری نثار علی خان کے خلاف سخت بیان بازی کا سلسلہ کچھ دنوں کے لئے روک دیں تاکہ اس دوران مصالحت کے معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ رواں ہفتے سینئر رہنماؤں کا نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے ۔