|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2016

کوئٹہ: لورالائی اور ہرنائی میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لورالائی کے علاقے روڈ پر مہاجر اڈے کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق افراد میں سید محمد ، انکے بھائی عطاء محمد اور راہ گیر عبدالرحمان شامل ہیں۔جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کا تعلق لورالائی کی تحصیل دکی سے بتایا جاتا ہے۔ ادھرہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد خان کو قتل کردیا۔ ملزمان فائرنگ کے عبد فار ہوگئے۔ لیویز نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور ایک گاڑی بھیبرآمد کرکے تحویل میں لے لی۔