|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس جو گوادر سے متعلق منعقد کرائی گئی تھی جس میں گوادر کے غیور بلوچوں اور پاک چائنا راہداری روٹ کے جملہ مسائل کو اجاگر کیا گیا تھا اس مسائل کو اجاگر کرنے کا بلوچستان کے غیور عوام کے مسائل حل کا راستہ نکالنے کی کوشش کی گئی تھی ہماری سیاست کا محور و مقصد بھی عوام کی حقیقی ترجمانی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان پاک چائنا اقتصادی راہداری روٹ کے فوائد اور مثبت اثرات گوادر اور بلوچستان پر نمودار ہونے چاہئیں اسی لئے آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے قراردادیں منظور کی گئیں اور تمام جماعتوں نے تائید کی آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کی غمازی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر کے اختیارات بلوچستان کو دیئے گئے بنیادی انسانی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گوادر کے غیور بلوچوں کے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کئے جائیں بلوچستان کا جغرافیہ اور ہزاروں سالوں پر محیط تاریخ ہے اس کو ملحوظ خاطر رکھ کر آل پارٹیز کانفرنس میں قراردادیں پاس کروائی گئیں تھیں فوری طور پر قانون سازی کی جائے جس میں دیگر صوبوں اور کہیں اور سے آنے والوں کوشناختی کارڈز ، انتخابی فہرستوں میں اندراج پر مکمل پابندی ہونی چاہئے اسی طریقے سے دانش گاہیں ، ہسپتال ، انفراسٹرکچر کی ترقی و ایسے انسٹی ٹیوشنز قائم کئے جائیں جس میں گوادر کے غیور عوام کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جائے تاکہ بلوچ عوام میں پائی جانے والے خدشات کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو یقین پر ہو کہ ترقی و خوشحالی ہمارے لئے ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی ترقی پسند ،روشن خیال سیاسی قوت ہے جو کبھی بھی ترقی کی مخالف نہیں رہی بلکہ حقیقی ترقی جس سے معاشی اور معاشرتی طور پر عوام کے مسائل حل ہوں اور بلوچستان بھر کے عوام میگا پروجیکٹس سے مستفید ہوں تو ہر ذی شعور انسان ایسی ترقی کی خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں منظور کی گئیں قراردادوں پر فوری طور پر عملدرآمد کرانے کے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اصولی اور حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کر کے ان کے حل کیلئے جدوجہد کرتی آ رہی ہے پارٹی قومی و جمہوری عوامی جماعت ہے جو بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل قومی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھ کر جدوجہد کو آگے بڑھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقے خشک سالی کا شکار ہے عوام اور زمینداروں کو کئی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں خشک سالی اور قحط سالی کو مد نظر رکھ کر حکمران زمینداروں کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں مختلف فورم پر اس مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں آبی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اور بلوچستان بھر میں چھوٹے اور بڑے ڈیمز ہنگامی بنیادوں پر بنائیں جائیں تاکہ مستقبل میں آنے والے خطرات سے کسی حد تک نمٹا جا سکے ۔