|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2016

مانسہرہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اورسینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر بنانے کی سازشیں ایک بار پھر عروج پر ہیں لیکن مو لانا غلام غوث ہزاروی اور مو لا نا مفتی محمود کے ماننے والے ایسی ہر سازش کا پار لیمنٹ کے اندر اور باہر ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لا دین ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا ،دین مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور اسلام کے پھیلانے کا بہترین ذریعہ ہیں کا لجو ں اور یو نیورسٹیوں میں تبلیغی جماعت کے داخلے پر پابند ی لگا نے کی جے یو آئی شدید مذمت کرتی ہے ،حیرانگی اس بات پرہے انڈیا میں تبلیغی جماعت پر کو ئی پابندی نہیں لیکن اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں تبلیغی جماعت پر کا لجو ں اور یونیو رسٹی پر پابندی لگا ئی جا رہی ہے جو ناقبل قبول ہے ۔مر کزی میڈ یا سیل کے مطابق وہ اوگی میں مجاہد ملت مو لا نا غلام غوث ہزاروی کی یاد میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کر ر ہے تھے جلسہ سے جے یو آئی کی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا ناصر محمود ،مو لا نا مفتی کفایت اللہ ،مو لا نا شاہ عبد العزیز ،قاری جلال الدین،اطہر سر حدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ہم اپنا فر ض سمجھتے ہیں اس حوالے سے حکومت اور اداروں نے جو اقدامات کیئے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن کہیں بھی کوئی واقعہ ہو تا ہے اس کی بنیاد پر مدارس پر چھاپے اور علماء پر مقدمات اور پابندیوں کا جو سلسلہ چل پڑھتا ہے یہ چیزیں انتہائی افسوسناک ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنا اصل دشمن پہنچانا چا ہیے انہوں نے کہا کہ ہماری سلامتی اور بقاء بھی اسلام کے نظام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے ۔جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ پا کستان کا اسلامی آئین بنوانے میں مو لا نا غلام غوث ہزاروی اور مو لا مفتی محمود اور دیگر اکابرین کا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور جے یو آئی اسی کلمے کے نظام کے عملی نفاذ کے لیئے مید ان عمل میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے انہوں نے کہا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ڈانس اور میوزکل کے پروگراموں پر حکومت پابندی لگانے کے بجائے تبلیغی جماعت کی سر گر میوں پر پابندی لگا نے کے جے یو آئی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطا لبہ کرتی ہے وہ اپنے اس فیصلے کو فی الفور واپس لے انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام قابل مذمت اور قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بنوانے میں جمعیت علماء اسلام کے اکابرین کا اہم کردار تھا اور اب جے یو آئی مو لا نا فضل الرحمن اور مو لا نا عبد الغفور حیدری کی قیادت میں پاکستان کے تحفظ اور بقاء کے لیئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت میں مو لا نا غلام غوث ہزاروی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ مو لا نا غلام غوث ہزاروی اپنے اکابر کے مشن کے حقیقی وارث تھے انہوں حقیقت میں تحریک آزادی میں اور تحریک پا کستان میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے کار کن پا کستان میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور اسلامی نظام کے نفاذ کے حوالے سے مو لا نا غلام غوث ہزاروی اور مو لا نا مفتی محمود کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھنے کا عزم کریں ۔