|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2016

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے بلوچستان کے برطرف اساتذہ کی برطرفی کا حکم معطل کر دیاہے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بلوچستان ٹیچر ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.جسٹس گلزار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی.اس دوران ملازمین کی جانب سے پیرکوعاصمہ جہانگیر عدالت میں پیش ہوئیں اور موقف اختیارکیاکہ بلوچستان ہائی کورٹ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، اساتذہ سنیارٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ گئے تھے ہائی کورٹ نے ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے احتجاج پر بھی پابندی عائد کر دی، ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہڑتال کرنا غداری کے مترادف ہے، اساتذہ پر لازمی سروس ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا،بلوچستان ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین کو کام نہ کرنا اور احتجاج کو غداری قرار دیا تھا.ٹریڈ یونین بنانا اور احتجاج کرنا ملازمین کے بنیادی حقوق میں شامل ہے دلائل سماعت کرنے کے بعدعدالت نے سرکاری ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج پر پابندی کا بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا.(اخترصدیقی