کوئٹہ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آغا خان ہسپتال کراچی میں زیر علاج کینسر کے مرض میں مبتلا شہ مرید بلوچ کے علاج معالجے پر آنے والے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو نوشکی سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مرض میں مبتلا شہ مرید بلوچ کی بیماری سے متعلق آگاہی دی اس موقع پر شہباز شریف نے شہ مرید بلوچ کے علاج کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہ مرید بلوچ کے علاج پر آنے والے اخراجات پنجاب حکومت اٹھائے گی واضح رہے کہ نوشکی سے تعلق رکھنے والا نوجوان اس وقت کراچی کے نجی ہسپتال آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔