امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بچانا ہے تو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کےحوالےسےمشاورت کریں۔جوعوام کو امن نہیں دے سکتا اسے حکومت کرنے کا حق نہیں۔
سراج الحق نےکہا ایک شہری کی حیثیت سےجانناچاہتاہوں مجھ پرخودکش حملہ کس نےکروایا ژوب پہنچا تو لوگوں نے پوچھا بلٹ پروف گاڑی کیوں استعمال نہیں کی۔ بلٹ پروف گاڑی کوئی علاج نہیں، لوگ امن مانگتے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کوئٹہ مرکزی حکومت نے بلوچستان کے مسائل پرآنکھیں بند کررکھی ہیں ۔بلوچستان کے دانشوراورباصلاحیت افراد پاکستان کے لئے فکرمند ہیں،وہاں لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے،ایک طرف بدامنی دوسری جانب کوئی حکومت نہیں۔ حکومت اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہو چکی ہے