|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

سابق رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا ممکن نہیں۔

مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے قبل ہی اسد عمر کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ نو مئی کے واقعات کیوں ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط فوج سے ہی ممکن ہے، ان حالات میں تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ممکن نہیں۔

پی پی 139 سے سابق رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردوں گا۔

پی پی 267 اوچ شریف سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی مخدوم افتخار گیلانی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک افواج ہماری محافظ ہیں، افواج کیخلاف ہرزہ سرائی قابل قبول نہیں، فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد سوچ سمجھ کر پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ رہے ہیں، ہماری دعا ہے کہ اللہ اداروں کے درمیان تصادم سے ملک کو بچائے۔