|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2023

واٹس ایپ نے ’’ایموجی‘‘ کی بورڈ میں نئی تبدیلی کردی جبکہ مزید تین نئے فیچرز متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا مقبول ترین ایپ میں مسلسل کوئی نہ کوئی مثبت تبدیلی لا رہی ہے، اب اس کے نئے ورژن میں ایموجی فیچرز کا اضافہ کرکے کی بورڈ میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال نیا ایموجی کی بورڈ آزمائشی ورژن میں ہے لیکن جلد ہی اسے عام صارفین کیلئے بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ میں ایموجی کی بورڈ کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیولپر اس پر کام کر رہے ہیں اور پلے اسٹور پر اس کا ورژن 2.23.9.2 اپ ڈیٹ کی صورت میں موجود ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ وسیع ہونے کی صورت میں اسے اینڈرائیڈ میں ہی لانچ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ نے واٹس ایپ ایموجیز کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں ایموجیز کی اقسام کی ایک بار کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ جف اور اسٹیکرز تک رسائی بھی آسان بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈبلیو اے بیٹا انفو نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ مارک زکر برگ نے تصدیق کی ہے کہ واٹس ایپ میں تین مزید نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ڈس اپیئرنگ موڈ، ویو ونس اور ملٹی ڈیوائس فیچرز جلد ہی بیٹا یوزرز کیلئے لانچ ہونے والے ہیں۔