|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2016

کوہلو: کوہلو کے علاقے کاہان میں لیویز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 لیویز اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں واقع لیویز چیک پوسٹ پر مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز اہلکاروں نے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریش شروع کردیا ہے۔