حب: نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیئے کے مطابق 2مارچ کو بلوچستان کے تمام اضلاع و تحصیلوں میں پارٹی بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے ادبی وثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرے گی نیشنل پارٹی 8مارچ کو ملک بھر میں خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے خواتین ڈے منائے گی اور بلوچستان کی صوبائی تنظیم کوئٹہ میں خواتین کے حوالے سے بلوچستان کی سطح کے پروگرام کے انعقاد کیلئے اقدامات کریں بلوچستان کے اراکین پارلیمنٹ کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ کوئٹہ میں موجودگی کی صورت میں ہفتے میں کم ازکم تین گھنٹے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دوستوں سے باقاعدہ ملاقاتیں کریں اور ان کے مسائل سنیں پارلیمانی اراکین کی پارٹی آفس میں باقاعدہ حاضری کی نگرانی پارلیمانی لیڈر کرینگے پارٹی کے تنظیمی دوروں میں اراکین اسمبلی شامل رہیں گے این ڈی آئی کیلئے ڈاکٹر اسحاق بلوچ اور محمد جان دشتی کو رابطہ کا ر بنادیا گیا ہے جو این ڈی آئی کے توسط سے ہونے والے پروگراموں کی نگرانی کرینگے اور وقفاً فوقتاً پارٹی کے مرکزی صدر کو رپورٹ کریں گے نیشنل پارٹی کے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلی مرکزی کمیٹی سے پہلے پہلے اپنے اپنے اصلاح میں ورکرز کانفرنسز کا انعقاد کریں نیشنل پارٹی کے علاقائی قائدین کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزریشن کے ساتھ خصوصی رابطہ رکھیں او ر ان کے مسائل و مشکلات میں ان سے تعاون کریں جبکہ بلوچستان کے صوبائی وحدت بی ایس او کے مرکزی قومی کونسل سیشن کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائیں بی ایس او کے قائدین سے رابطہ کر کے مرکزی کونسل سیشن کے انعقاد کو یقینی بنانے میں ان سے تعاون کریں گوادر مستونگ ،قلات ،پنجگور اور کوئٹہ میں پارٹی کو بہتر انداز میں فعال کرنے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے گئے گوادر کیلئے رابطہ کار جان محمد بلیدی کو مقررکردیا گیا جبکہ کمیٹی میں اکرم دشتی ،منصور بلوچ ،فداحسین دشتی ،ابو الحسن ،کہدہ علی ،محمد جان اور مقامی ضلعی قیادت کے ساتھ مشاورت کر کے تنظیمی معاملات کو حل کرینگے مستونگ وقلات کیلئے محمد اسلم بلوچ کو رابطہ کار مقرر کردیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں کبیر محمد شہی سینیٹر ،ممبر قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی ،صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی ،میر خالد خالق لانگو ،جان بلیدی ،پارٹی کے ضلعی قیادت کے مشاورت سے پارٹی کے تنظیمی معاملات کو حل کریں گے پنجگور کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو رابطہ کار مقرر کردیا گیا جبکہ کمیٹی میں صوبائی وزیر میر رحمت بلوچ ،حاجی اسلام ،حاجی صالح محمد پھلیں ،خالد ،علاوالدین ،پارٹی کے ضلعی قیادت کے مشاورت سے پارٹی کی تنظیمی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں گے پارٹی کی کوئٹہ تنظیم کیلئے بھی سابق وزیر علیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو رابطہ کار مقرر کردیا گیا کوئٹہ کمیٹی میں قومی اسمبلی کے رکن سردار کمال خان اورا سلم بلوچ شامل ہونگے جو آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ ملکر کوئٹہ کی تنظیم نو کیلئے اقدامات کرینگے بلوچستان میں بہتر تنظیمی روابطہ کیلئے خصوصی دورہ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف پارٹی کے تنظیمی ریجنوں کا دورہ کریں گے ،کوئٹہ نوشکی ،چاغی ،خاران ،واشک کیلئے ڈاکٹر اسحاق سنگت سعید،نیاز بلوچ ،خیر بخش بلوچ دورہ کرینگے خضدار قلات مستونگ اور لسبیلہ میں رجب علی رند ،جان بلیدی ،اسلم بلوچ ،حمید ایڈوکیٹ ،ٹکری شفقت لانگو ،نیاز بلوچ ،تربت گوادر پنجگور میں میر حاصل خان بزنجو ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،ابوالحسنی ،حاجی صالح محمد ،پھلین ،خالد ،منسور ،محمد جان دشتی ،حمید انجینئر ،طاہرہ خورشید اور صوبائی صدر اکرم دشتی ہونگے ،نصیر آباد ،سبی ،کچھی ،صحبت پور ،جعفر آباد ،جھل مگسی کیلئے عبدالخالق بلوچ ،سردار کمال خان ،نواب محمد خان شاہوانی ،میر خالدلانگو ،عبدالرسول ،میراں بخش ،چنگیز بلوچ ،یاسمین لہڑی ،اور حاجی عبدالواحد شاہوانی ہونگے ،کوئٹہ بارکھان ،لورالائی ،زیارت،ڈی جی خان کیلئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،صوبائی وزیررحمت بلوچ ،خیر جان بلوچ ،ڈاکٹر اسحاق ،محراب بلوچ ،عبدالرسول ،کریم کھیتران اور میراں بخش دورہ کمیٹی میں شامل ہیں خیبر پختونخواہ میں چارسدہ میں جلسہ عام کیا جائے گا صوبائی سطح پر ورکرز کانفرنس کا انعقاد ہوگا اور تینوں ہائی کورٹ بار سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان خطاب کرینگے سندھ وپنجاب کے صوبائی کمیٹیاں اپنے اپنے قومی وحدتوں کے پروگراموں کا اعلان بعد میں کرینگے ۔