|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2016

سبی: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر ورند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سبی بولان نصیر آباد کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے سبی بولان نصیر آباد کے طلباء طالبات کے مستقبل پر ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دیں گے چاکر اعظم یونیورسٹی کے قیام سے تعلیمی انقلاب آئے گا تحریک انصاف عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم وہنر وصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رندگروپ سبی کے ممتاز رہنما سابق ناظم یونین کونسل ریلوے کالونی سبی چوہدری جمیل احمد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کے ہر بچہ کو باشعور تعلیم یافتہ ہنر مند دیکھنے کا خواہش مند ہوں اسی مقصد اور خواب کو لے کر صوران میں چاکر اعظم پبلک اسکول اینڈ کالج پر تیز ی کے ساتھ کام جاری ہے اللہ کی مہربانیوں سے عظیم منصوبہ جلد ہی مکمل ہوجائے گا اسی سال تعلیم کی فراہمی کاسلسلہ شروع کریں گے جس سے نہ صرف صوران بلکہ بلوچستان بھر کے طلباء طالبات کو بہترین درس گاہ مل جائے گی قلم کتاب کا رشتہ کامیابی کی ضمانت ہے وہ قومیں ہمیشہ ترقی کی راہ پر کامیابی کے ساتھ گامزن ہوتی ہیں جو تعلیم وہنر کو اپناکر زندگی کی راہ میں ہر قدم کامیابی کے ساتھ اٹھاتی ہیں تعلیم انسان کو باشعور بناکر دنیا کے ہر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیتیں وہمت دیتی ہیں میری خواہش ہے کہ بلوچستان کے ہر بچہ کو تعلیم وہنر دیکر بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کروں تاکہ بلوچستان کی آنے والی نسل تعلیم یافتہ ہنر مند ہو انہوں نے کہا کہ سبی بولان نصیر آباد کے ہونہار طلباء وطالبات کیلئے کئی منصوبے بنائیں ہیں جس پر تیزی کے ساتھ ہوم ورک شروع ہے انہوں نے کہا نصیر آباد میں ہسپتال بنایا جائے گا جس میں کینسرہپاٹائیٹس سمیت دیگر خطر ناک بیماریوں کے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ لوگ صحت مند ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرسکیں سبی بولان نصیر آباد سے تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ میرا مقصد ہے ،چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ سبی کی عوامی مسائل کو حل کرنے مقامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے رند گروپ کے تمام منتخب نمائندے عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کررہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پسے ہوئے طقبہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار اد ا کررہی ہیں