وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے اور اس کا تماشہ بنے مگر انتظامات مکمل ہیں۔ تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کی جائیں گئیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، پاکستان اپنی تمام عالمی ذمہ داریوں کو بخوبی پورا کرے گا۔ کہا آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر آگے بڑھنے کا پلان بھی تیار تھا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر وقت کے ساتھ بہتر ہورہے ہیں، اب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہیں، سعودی عرب اوریواےای کےعلاوہ چین نے بھرپورمعالی تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ بینک آف چین نے 60کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر کیں، پھر چین نے 2 ارب ڈالر کے مزید قرض رول اوور کیے،6 ماہ میں ساڑھے 5 ارب کمرشل بینکوں کو واپس کیے۔ سی پیک کی 10ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، چینی نائب وزیراعظم آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سب نے ملکر ملک کو معاشی بحران سے نکالناہے، ملکی مفادکی خاطرتمام سیاسی جماعتوں کوایک ہونا ہوگا۔